امبیڈکر جینتی تقریب سے رکن اسمبلی کلواکرتی ومشی چندر ریڈی کا خطاب
نظام آباد:24؍ جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)دستور کے مصنف ڈاکٹر بی آرامبیڈکر تمام قوموں کے رہنماء ہے اور ان کے خیالات کے مطابق کانگریس پارٹی منصوبہ بند طریقہ سے آگے بڑھ رہی ہے ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی محبوب نگر کلوا کرتی ومشی چندر ریڈی ضلع کانگریس آفس میں منعقدہ امبیڈ کر 125 ویں یوم پیدائش تقریب کے موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ کانگریس پارٹی کے زیر اہتمام امبیڈکر جینتی تقاریبات بڑے پیمانے پر انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے امبیڈکر جینتی تقاریبات کا آغاز کل ہند کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے ان کے آبائی مقام سے آغاز کیا تھااور کانگریس پارٹی امبیڈکر کے اصولوں کا بے حد احترام کرتی ہے۔ ڈاکٹر بی آرامبیڈکر اور کانگریس پارٹی کاجز ہے اور کانگریس کے اصول وار امبیڈکر کے اصول ایک ہی ہے۔ امبیڈکر کے اصولوں کی عمل آوری کرتے ہوئے کانگریس پارٹی ملک و ریاست میں آگے بڑھ رہی ہے۔ امبیڈکر کے نظر یات کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو سبق سکھانے کی ضرورت پر زوردیا۔ کانگریس پارٹی نے 1917ء میں چھوت چھات کے خلاف قرار داد منظور کیا تھا اور دلت طبقہ کو معاشی اور سماجی طورپر آگے بڑھنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ این ڈی اے کے دور حکومت میں دلت طبقات کی ترقی کیلئے مختص کردہ فنڈ میں 60فیصد کٹوتی کرنے پر بھی افسوس کا اظہار کیااور ضلع میں کانگریس پارٹی مستحکم ہے۔ کانگریس پارٹی حکومت کے خلاف منصوبہ بند طریقہ سے تحریک چلارہی ہے ضلع میں غیر مجاز ریتی کی نکاسی میں حکومت کی خاموشی کو معنی خیز قرار دیااور خواتین کی ترقی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ تحفظات کی وجہ سے ہی خواتین کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم ہورہا ہے۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے 29؍ جولائی کے روز کلکٹریٹ پر بڑے پیمانے پر دھرنے کا انعقاد عمل میں لایا جارہاہے کہے کر قانون ساز کونسل کی رکن آکولہ للیتا نے اپنی تقریر میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کسان کھیت یونین اور ریزرویشن کی عمل آوری و دیگر مسائل پر دھرنا منظم کیا جارہا ہے لہذا اسے کامیاب بنانے کی خواہش کی۔ صدر ضلع کانگریس طاہر بن حمدان نے بتایا کہ دھرنا پروگرام کو بڑے پیمانے پر کامیاب بنانے کیلئے کانگریس کی جانب سے جدوجہد کی جارہی ہے اس اجلاس میں سابق رکن اسمبلی گنگارام، ضلع کانگریس سابق صدر جی گنگادھر، ضلع وقف کمیٹی صدر محمد جاوید اکرم کے علاوہ دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
تعلیمی فنڈ کٹوتی کیخلاف ایس ایف آئی کی ریالی
شاہ آباد 24 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حیدرآباد کرناٹک ڈیولپمنٹ بورڈ نے اپنے تعلیمی فنڈس میں کٹوتی کے خلاف اور تعلیمی ترقی کے لئے زائد فنڈس مختص کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (ایس ایف آئی) کی قیادت میں احتجاجی ریالی منظم کی گئی۔