نئی دہلی 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں عوام کے غیرواضح فیصلے کے پیش نظر کانگریس نے آج کہاکہ وہ اِس ریاست میں ایک مستحکم حکومت کی فراہمی کیلئے پی ڈی پی سے مفاہمت کیلئے تیار ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے کہاکہ ’’ہم نے ہمیشہ ہی تمام راستے کھلے رکھے ہیں، ہم نے ماضی میں پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس سے مفاہمت کی تھی لیکن ایک بات واضح ہے کہ ہم بی جے پی سے مفاہمت نہیں کرسکتے‘‘۔ کانگریس نے 87 رکنی اسمبلی میں 12 نشستیں جیتے ہیں۔