نئی دہلی۔7جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بار بار اپنے جارحانہ تیور کا مظاہرہ کرنے کے بعد نائب صدر کانگریس راہول گاندھی امکان ہے کہ نریندر مودی حکومت پر کانگریسی وزرائے اعلیٰ کی چوٹی کانفرنس میں سخت تنقید کریں گے ۔ یہ چوٹی کانفرنس ایک ایسے وقت منعقد کی جارہی ہے جب کہ راہول گاندھی نے این ڈی اے حکومت کے خلاف کئی مسائل کی بنیاد پر سخت مہم شروع کر رکھی ہے ۔ حصول اراضی قانون سے لیکر جائیداد قانون تک ہر ایک پر انہوں نے سخت تنقید کی ہیں ۔ دلت طلبہ کے ادارے آئی ٹی آئی مدراس کی مسلمہ حیثیت ختم کرنے پر انہوں نے حکومت کو ’’سوٹ بوٹ کی سرکار‘‘ کا خطاب دیا تھا ‘ خاص طور پر یہ مسئلہ غیربی جے پی زیر اقتدار ریاستوں کو درپیش ہیں ‘ یہاں زرعی بحران بھی شدت رکھتا ہے ۔