مرکزی اور ریاستی حکومتیں ہر محاذ پر ناکام ، نلگنڈہ میں اتم کمار ریڈی کی پریس کانفرنس
نلگنڈہ /22 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکز میں کانگریس کو اقتدار حاصل ہونے پر دستور کے 9 شیڈول میں ترمیم کرتے ہوئے مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے اور گریجنوں کو آبادی کے تناسب سے تحفظات فراہم کرنے کے علاوہ ریاست کے تمام زیر التواء پراجکٹوں کی تکمیل کروانے کا حلقہ لوک سبھا کانگریس امیدوار و صدر پردیش کانگریس صدر مسٹر اتم کمار ریڈی نے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد سابقہ رکن ا سمبلی نلگنڈہ کے وینکٹ ریڈی کی رہائش گاہ پر پرہجوم صحافتی کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے تیقن دیا ۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹی آر ایس نے اپنے ارکان پارلیمنٹ کے ذریعہ مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالنے میں مکمل ناکام ثابت ہوگئے ہیں ۔ یو پی اے سرکار نے تلنگانہ میں آئی ٹی آئی آر پراجکٹ منظور کیا تھا ۔ لیکن موجودہ تلنگانہ سرکار نے اس کو توجہ نہ دینے کی وجہ مرکز نے یہ پراجکٹ کو منسوخ کردیا ۔ جیارام فیاکٹری قیضی پیٹ ریل کوچ فیاکٹری ، گریجن یونیورسٹی ، آبپاشی پراجکٹ کو عالمی درجہ عطا کروانے میں یکسر ناکام ثابت ہوئی ۔ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالتے ہوئے دوبارہ انتخابات میں عوام کو گمراہ کرتے ہوئے 16 لوک سبھا میں کامیابی کی توقع کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 2019 کے عام انتخابات نریندر مودی اور راہول گاندھی کے درمیان میں ہے ۔ عوام ان کی گمراہ کن بیانات سے واقف ہوچکے ہیں ۔ 2014 کے انتخابات میں مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا تو پھر کیونکر مرکز پر دباؤ ڈالکر تحفظات حاصل نہیں کئے ۔صدر پردیش کانگریس کمیٹی و رکن اسمبلی حضور نگر کمیشن اتم کمار ریڈی نے مرکزی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2014 کے عام انتخابات میں ملک کی عوام کو گمراہ کن تیقنات دیتے ہوئے اقتدار حاصل کرنے والے وزیر اعظم نریندر مودی نے اقتدار پر فائز ہوکر ملک میں عدم تحفظات ، فرقہ وارایت کو بھی فروغ دیا ہے ۔ ملک میں مسلمانوں میں عدم تحفظ عدم رواداری کا ماحول پیدا کیا ہے اور مسلمانوں کے پرنسل لاء میں مداخلت ، مسلمانوں کے بجٹ میں کٹوتی کی ہے ۔ نریندر مودی نے اپنے پانچ سالہ دورمیں ملک میں دستوری اور معاشی بحران سے دوچار کردیا ہے اور سماج کے تمام طبقات کو ذات پات کے نام پر تفریق پیدا کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کل ہند صدر نے لوک سبھا نلگنڈہ سے پارٹی کا امیدوار بنایا ہے ۔ پارٹی کی توقعات کو پورا کرنے اور لوک سبھا حلقہ میں شامل 7 اسمبلی حلقوں کی یکساں ترقی کیلئے کام کرنے کا تیقن دیا اور کہاکہ حلقہ حضور نگر کی طرح تمام حلقوں میں ترقیاتی کاموں اور زیر التواء پراجکٹوں کی تکمیل کروائی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے تمام 17 لوک سبھا حلقوں میں کانگریس کو کامیابی حاصل ہوگی ۔ صدر پردیش کانگریس نے ٹی آر ایس امیدوار کو کھوٹا سکہ قرار دیا اور کہا کہ منوگوڑ میں ایم پی پی کی نشست پر ناکام ہونے والے فرد کو ٹی آر ایس نے امیدوار بنایا ہے اور توقع کااظہار کیا کہ 2014 انتخابات میں حلقہ سے کامیاب ہونے والے کانگریس امیدوار کی اکثریت سے زیادہ اکثریت سے کامیاب بنانے کی خواہش کی ۔ سابقہ رکن قانون ساز کونسل و قائد تلنگانہ جنا سمیتی مسٹر دلیپ کمار نے تلنگانہ میں کانگریسی امیدواروں کی مکمل تائید کرنے اور بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی خواہش کی ۔ انہوں نے ریاستی و مرکزی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ حکومتیں عوامی مسائل کی یکسوئی میں ناکام ہوگئی ہے ۔ عام انتخابات میں این ڈی اے کو اقتدار سے دور رکھنے کیلئے پارٹی نے کانگریس کی تائید کا فیصلہ کیا ہے اور کہا کہ اسمبلی انتخابات میں کئی ایک شبہات رہنے کے باوجود ملک کی بڑی سیاسی جماعت نے خاموشی اختیار کی ہے اور عام انتخابات میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہونے کی توقع ہے ۔ انہوں نے حلقہ لوک سبھا نلگنڈہ اور بھونگیر کے علاوہ کانگریس امیدواروں کو کامیاب بنانے کی عوام سے خواہش کی ۔