کانگریس، خواتین کویکساں مواقع فراہم کرنے والی واحد پارٹی

گلبرگہ میں مہیلا شکتی بیداری کانفرنس ، رکن اسمبلی کنیز فاطمہ اور دیگر خاتون لیڈرس کا خطاب

گلبرگہ۔26جولائی : (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی گلبرگہ شمال محترمہ کنیز فاطمہ قمر الاسلام نے کہا کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر کانگریس پارٹی کو مضبوط و مستحکم بناکر ہمیں خواتین کی طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔ گلبرگہ ضلع کانگریس کمیٹی کے ہیڈ کوارٹر گاندھی بھون میں منعقدہ مہیلا شکتی بیداری کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے محترمہ کنیز فاطمہ نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انھوں نے کہا کہ مجھے توقع ہے کہ اس بار لوک سبھا میں کانگریس زیادہ نشستیںحاصل کرے گی ۔ لوک سبھا کے انتخابات میں کانگریس کو زیادہ سے زیادہ نشستوںپر کامیاب بناکر ہمیں راہول گاندھی کو وزیر اعظم بنانا ہے ۔ اس مقصد کی تکمیل کے لئے ہر گائوں میں شعبہء خواتین قائم کرکے خاتون رائے دہندگان کو کانگریس کے حق میں ہموار کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے ۔گلبرگہ ڈسٹرکٹ مہیلا کانگریس کی صدر کارپوریٹر لتا روی راتھوڑ نے اپنی تقریر میںکہا کہ آج ہم اپنے صدر اور وزارت عظمی ٰ کے امیدوار راہول گاندھی سے ان کے موبائیل پر راست کال کرکے پارٹی کے امور پر گفتگوکرسکتے ہیں ۔ یہ دوسری پارٹیوںمیں ممکن نہیںہے ۔ یہاں اپنے شناختی کارڈ کا نمبر روانہ کرکے اپنے احوال سنانے کا موقع دیا جاتا ہے اور مسائل کی فوری یکسوئی کی کوشش کی جاتی ہے۔ سابق ایم ایل سی الم پربھو پاٹل نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو یکساںمواقع دینے والی واحد پارٹی کانگریس ہے ۔ ہماری پارٹی میںخواتین کے رکن اسمبلی ، رکن پارلیمینٹ اور وزیر کی حیثیت سے کام کرنے کی بیشتر مثالیں موجود ہیں ۔ سابق مئیر گلبرگہ محترمہ چندریکا پرمیشور نے کہا کہ ملک کو فرقہ پرستوںکے چنگل سے بچانے کے لئے کانگریس کی زیر قیادت سیکولر طاقتوںکو متحد ہونا چاہئے ۔صدر ضلع کانگریس کمیٹی مسٹر جگد یو گتہ دار نے کہا کہ کرناٹک میں کانگریس پارٹی نے عوامی بھلائی کے متعدد منصوبے روبہ عمل لائے ہیں ۔ قومی سطح پر پارٹی کے استحکام کے لئے خواتین کو سرگرم کردار ادا کرنا چاہئے ۔ اس موقع پر سابق ڈپٹی مئیر گلبرگہ شرن اماں نائے کوڑی ، سابق مئیر عالیہ شیرین کے علاوہ جگدیوی چوہان، حلقہ شمال کی بلاک کانگریس کمیٹی کی مہیلا ونگ کی صدر وانی شری آر ساگر کر، شوبھا کالے، سروجا کمسی، احمدی بیگم ، انجم فاطمہ ، شیو لنگ اماں گنگرتی، ہیم لتا ۔ رینوکا ، رنگ رام راتھڑ ، پتلی بیگم، کے علاوہ کانگریسی قائد روی راتھوڑ کے بشمولمتعدد بلاک کانگریس کمیٹیوںکے امیدواروںنے شرکت کی ۔ معلمہ راجیشوری راتھوڑ نے نظامت کے فرائض بحسن وخوبی انجام دیئے۔