ریاستی وزیر بنڈپا قاسم پور کی شرکت‘ پی جی آر سندھیا کی پریس میٹ
بسوا کلیان ۔ 27جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بسواکلیان کی ہمہ جہتی ترقی کے لئے جنتا دل (ایس)کی جانب سے 14-15 ا گسٹ کو پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا۔جس میں بنڈپا قاسم پور ریاستی وزیر آبکاری شامل ہونگے۔اور آئندہ آنے والے 15سالوں کے لئے بسواکلیان کے مستقبل ترقی اور عوام کی خوش حالی کے لئے پروگرام ترتیب دیا جائیگا۔بسواکلیان میں روز مرہ عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ دی جائیگی تا کہ عوام اپنی زندگیوں میں پُرسکون زندگی گُزاریں ۔ روز گار،تعلیمی مسائل،تجارتی اداروںپرغوروخوض کیا جائے گا ۔جناب پی جی آر سندھیا جو آج شام پانچ بجے تپرانت جنتادل آفیس میں پریس میٹ طلب کرکے نامہ نگاروں سے بتارہے تھے ۔اس موقع پر سابق رکن اسمبلی ایم جی مولے،جنتادل ایس صدر شبیر پاشاہ،موجود تھے۔پی جی آر سندھیانے کہا کہ شہر کے بنیادی مسائل جیسے راستوں کی تعمیر ،سربراہی آب کے نظام ،عوامی بنیادی بلدی مسائل کو باقائدہ بنانے پر توجہ دیجائیگی۔اور آئندہ لائحہ عمل تیار کرکہ عملی جامہ پہنایا جائیگا۔پی جی آر سندھیا جو اپنے انتخابی وعدہ کے مطابق ہر ماہ دو دن بسواکلیان کے عوامی مسائل پر غور و خواس کرنے اور بسواکلیان میں پائے جانے والے مسائل جاننے کی کوشش کی جائے گی اور عوام سے ملاقات کرکہ انکے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔آئندہ پندرہ سال مستقبل میں عوامی ضروریات کی تکمیل اور تعلقہ کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشش کی جائیگی۔نامہ نگاروں نے سر سندھیا سے دریافت کیا وہ آیا وہ بسواکلیان میں ترقی کام کے لئے بجٹ منظوری کے لئے اقدامات کرینگے۔اس پر انہوں نے جواب دیا کہ میری کوشش رہیگی کے میں کمار انا اور بنڈپا قاسم پور کو بسواکلیان کی ترقی کے لئے زیادہ سے زیادہ بجٹ رکھنے کے لئے زور دونگا۔