کانپور 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) سماجوادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو اور چیف منسٹر اتر پردیش اکھیلیش یادو اپنے پارٹی امیدوار برائے کانپور لوک سبھا نشست سریندر موہن اگروال کی تائید میں عام جلسے منعقد کریں گے ۔ ملائم سنگھ یادو کل شہر میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ اکھیلیش یادو اتوار کے دن پریڈ گراونڈ سے عام جلسہ سے خطاب کریں گے ۔ اگراوال نے کہا کہ ٹی وی اداکارہ شیوتا تیواری کل روڈ شو منعقد کرچکی ہیں اور عوام سے پارٹی کی تائید کرنے کی اپیل کرچکے ہیں۔ اگر وال نے دعوی کیا کہ گذشتہ دو سال میں یو پی حکومت نے سڑکوں اور فلائی اوورس کی تائید پر کروڑوں روپئے خرچ کئے ہیں۔ ان کی تکمیل مقررہ مدت کے اندر ہوجائے گی انہوں نے کہا کہ ان کا راست مقابلہ بی جے پی کے مرلی منوہر جوشی سے ہے ۔ کانگریس کے شری پرکاش جیسوال اور بی ایس پی کے سلیم احمد تیسرے اور چوتھے مقام پر ہیں۔