حیدرآباد ۔ 10 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : کانٹیننٹل ہاسپٹلس کی جانب سے آج ورلڈ پیشنٹس سیفٹی ڈے کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد فاروقی ، کنسلٹنٹ فزیشن کانٹیننٹل ہاسپٹلس نے کہا کہ پیشنٹ سیفٹی پر توجہ نہ دینے اور اس میں غفلت برتنے سے مریضوں کو نقصان ہوتا ہے اس لیے پیشنٹ سیفٹی پر بھر پور توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے اس کی اہمیت کو اجاگر کیا اور ڈبلیو ایچ او رپورٹ کا تذکرہ کیا ۔ مسٹر محمود علی خان کوالٹی کنٹرول آفیسر ، کانٹیننٹل ہاسپٹلس نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ممالک نے پیشنٹ سیفٹی کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے ۔ 2002 میں ڈبلیو ایچ او کے رکن ممالک نے پیشنٹ سیفٹی پر ورلڈ ہیلت اسمبلی کی قرار داد سے اتفاق کیا ۔ ڈاکٹر ایم انورادھا ریڈی ، وائس سپرنٹنڈنٹ کارپوریٹ کمیونیکیشن نے کہا کہ کانٹیننٹل ہاسپٹلس کی جانب سے ہر مریض پر بھر پور توجہ دینے اور سیفٹی کے لیے بہترین طریقہ کار سے استفادہ کیا جارہا ہے ۔ ڈاکٹر سریش کمار ریڈی ، کلینکل ایڈمنسٹریٹر ، کانٹیننٹل ہاسپٹلس نے ورلڈ پیشنٹ سیفٹی ڈے کے موقع پر مریضوں میں پھل تقسیم کیے ۔۔