حیدرآباد ۔ 11 اپریل (پریس نوٹ) کانٹیننٹل ہاسپٹلس کے زیراہتمام کانٹیننٹل نیشنل نرسنگ کانکلیو 2015ء کا انعقاد عمل میں آیا جو حیدرآباد میں اس قسم کا پہلا ایونٹ ہے۔ 300 سے زائد وفود ہندوستان بھر سے اس میں شرکت کئے۔ ڈاکٹرس، نرسیس، کوالیٹی ماہرین، نرسنگ لیڈرس، کلینیکل ڈائرکٹرس اور سینئر کنسٹلٹنٹس اور بیورو کریٹس بھی شریک تھے۔ سریش چندا، آئی اے ایس پرنسپل سکریٹری ٹو گورنمنٹ ہیلت، میڈیکل اینڈ فیملی ویلفیر ڈپارٹمنٹ مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر گرو این ریڈی، چیرمین کانٹیننٹل ہاسپٹل نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ مسز جوزفائن سائر، جی ایم نرسنگ، کانٹیننٹل ہاسپٹلس نے اس ایونٹ کے مقاصد کی مختصر بیان کی۔ مسٹر رمیش کرشنن، سی ای او۔ ایشیاء پیسیفک (پارک وے ہاسپٹلس ۔ جو اب کانٹیننٹل ہاسپٹلس کے ساتھ شراکت دار ہیں) نے مخاطب کیا۔ مختلف مباحث اور تبادلہ خیال بھی عمل میں آیا، جو نرسنگ کے معیار سے متعلق مختلف عنوانات کے تحت تھے۔ مندوبین نے ہاسپٹل کا دورہ کیا اور ہاسپٹل میں دستیاب سہولتوں اور ٹیکنالوجیز کی ستائش کی۔