کانٹیننٹل ہاسپٹلس میں مثانہ ٹیومر کی کامیاب سرجری

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : کانٹیننٹل ہاسپٹلس حیدرآباد میں مثانہ کے ٹیومر سے متاثرہ ایک ساٹھ سالہ شخص کی کامیاب تشخیص کے بعد اس کی کامیاب سرجری انجام دی گئی ۔ ساٹھ سالہ مریض راملو گذشتہ دس سال سے مثانہ کے درد میں مبتلا تھا اس سے خون کا اخراج بھی ہورہا تھا ۔ ڈاکٹر سنتوش کمار اینا گنٹی سینئر کنسلٹنٹ میڈیکل گیٹرو انیٹرولوجسٹ نے اس کیس کو ڈاکٹر وجئے راما چندرن کو منتقل کیا اس پر ڈاکٹر وجئے چندرن نے اس مرض کی گہرائی سے تشخیص کرتے ہوئے طبی ٹیم کے ہمراہ چھ گھنٹے کی سرجری انجام دی ۔ اس سرجری کے بعد مریض تیزی سے روبہ صحت ہورہا ہے ۔ بتایا گیا کہ اس طرح کے مرض میں دنیا میں سو سے کم کامیاب آپریشن انجام دئیے گئے ہیں ۔ کانٹیننٹل ہاسپٹلس میں کامیاب تشخیص اور آپریشن انجام دیا گیا ۔۔