حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : کانٹیننٹل ہاسپٹلس لائیوتھر اپیوٹک انڈوسکوپی ورکشاپ : انڈو سکوپک پرلس ان G1 ڈسیزیس ، کی میزبانی کیا ہے جو 4 فروری کو منعقد ہوا ۔ جی آئی کی بے اعتدالیوں جیسے ایسیڈ پیپٹک ڈس آر ڈرس ، ارٹیبیل بوول سنڈروم (IBS) کے مینجمنٹ میں ایڈوانسمنٹ پر مباحث کے لیے کیسٹراسفیر 2015 نے بین الاقوامی ماہرین کو لایا ہے ۔ دنیا بھر سے 60 سے زیادہ وفود بشمول کیسٹروانیٹرالوجسٹس اور اسپیشلسٹس یورپ ، ایشیا ، افریقہ ، اور لاطینی امریکہ سے اس ورکشاپ میں شرکت کیے ۔ ڈاکٹر گورو این ریڈی عالم گیر شہرت یافتہ کیسٹروانٹرالوجسٹ و چیرمین کانٹیننٹل ہاسپٹلس نے وفود کا استقبال کیا اور کہا کہ میں نے چند سال قبل ہی ہندوستان واپسی کی تاکہ ملک کو واپس کچھ دوں اور عمدہ ادارہ کی تعمیر کروں جہاں اچھے ڈاکٹرس کی دنیا بھر سے خدمات حاصل رہیں اور تمام مریضوں کو ہر وقت قابل دسترس قیمتوں میں معیاری علاج دستیاب ہو ، ڈاکٹر سنتوش کمار رایناگنٹی ، سینئیر کنسلٹنٹ میڈیکل کیسٹروانٹرولوجسٹ اینڈ ہیپاٹولوجسٹ ، کانٹیننٹل ہسپٹلس نے کہا کہ ایچ پائیلوری انفیکشنس ہندوستان اور حیدرآباد میں عام ہے اور ہم کہنہ اسہال اور IBS علامتوں کے معاملات بھی دیکھتے ہیں ۔۔