کانسٹیبل پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن رشوت کے الزام میں گرفتار

پولیس عہدیداران الجھن کا شکار ، پولیس کی ساکھ متاثر
حیدرآباد /2 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ پہاڑی شریف میں انسداد رشوت محکمہ کے عہدیداروں نے ایک پولیس ملازم کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتارکرلیا ۔ایک پولیس ملازم کی رنگے ہاتھوں گرفتاری کے بعد سائبرآباد پولیس کی الجھنوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ پولیس کے اعلی عہدیدار ایک طرف پولیس کی ساکھ کو بہتر بنانے کیلئے وسیع پیمانے پر اقدامات کر رہے ہیںتو دوسری طرف پولیس محکمہ کے مبینہ رشوت خور ملازم دعویدار منظر عام پر آتے جارہے ہیں ۔ پولیس اسٹیشن سطح پر معمولی اور مبینہ وصولی کو برخواست کرنے کے اقدامات کے بعد ایسے واقعات پولیس کے سرکردہ عہدیداروں کیلئے الجھن میں مبتلا کر رہے ہیں ۔ سائبرآباد حدود میں گذشتہ ماہ کمشنر پولیس نے ایک سب انسپکٹر کو معطل کردیا تھا جو اراضی معاملات میں اپنے اختیارات کا بے جا استعمال کرتے ہوئے قصوروار پایا گیا اور اس کے بعد سارے عملہ کو سخت گیر نتائج کا انتباہ دیا تھا ۔ باوجود اس کے ایک پولیس کانسٹیبل جو پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن سے وابستہ تھا رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ۔ ممکنہ انسداد رشوت ستانی اے سی بی کے عہدیداروں نے کانسٹیبل جناردھن کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جس نے ایک شکایت کنددہ سے چار ہزار روپئے کا مطالبہ کر رہا تھا ۔ شکایت کنندہ کی اے سی بی تک رسائی اور اس کے بعد منصوبہ طریقہ سے کانسٹیبل کے خلاف جال بچھاتے ہوئے اے سی بی نے اس کانسٹیبل کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور اے سی بی کی خصوصی عدالت کے روبرو پیش کردیا ۔