حیدرآباد /30 مئی ( سیاست نیوز ) راجندر نگر پولیس نے بتایا کہ ایک آرمڈ ریزرو کانسٹیبل مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ سنتوش کمار جو محکمہ پولیس سے وابستہ تھا ۔ سنگاریڈی ضلع کا متوطن بتایا گیا ہے آج راجندر نگر پولیس کوارٹرس کے علاقہ میں اس کی صحت اچانک بگڑ گئی اور دورہ آنے پر کمار کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔