کام کرنے پر بھی ہمیں عوام نے نہیں دیا کریڈیٹ : یوگی ادتیہ ناتھ

بھدوہی :وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے پھولپور،گورکھپور کے بعدکیرانہ اور نور پور ضمنی انتخابات میں پارٹی کو شکست کے بعد ان کا درد عوام کے سامنے چھلک اٹھا ۔انہوں نے کہا کہ کام کرنے کے باوجود ہمیں عوام نے کریڈیٹ نہیں دیا ۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ عوام ان کی حمایت کریں جو ان کی ترقی کے لئے کام کرے ۔انھوں نے کہا کہ دلتوں کے لئے کچھ بھی نہ کرنے والے لوگ بی جے پی پر دلت مخالف ہونے کا الزام لگا رہے ہیں ۔وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ ترقیاتی کامو ں او ر قانون نظم و نسق کا جائزہ لینے کے لئے کارپیٹ نگری پہنچے ۔ یہاں پر انہوں نے ایک پروگرام میں یہ باتیں کیں ۔انھوں نے بھدوہی میں ۸۲؍ کروڑ کے ترقیاتی کاموں کی نقاب کشائی کیا ۔

اس دورا ن یوگی اپوزیشن کو سخت تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت ذات برادری کے تحت کام نہیں کرتی اس کے باوجود انہیں جس صلہ نہیں ہے ۔انھوں نے بی جے پی کارکنوں کو پارٹی کے لئے سخت محنت کرنے کی ہدایت دی ۔

انھوں نے کہا کہ جو آپ کی ترقی کرے اور آپ کو تحفظات دیں او رآپ کو کھلی فضا میں سانس لینے کی سہولت فراہم کریں اور اسکیموں کافائدہ پہنچانے میں سرگرم وبی جے پی کی حمایت کریں۔

وزیراعلی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی پر دلت مخالف پارٹی کاالزام لگایا جاتا ہے اب تک اس طبقہ کے لئے کچھ نہ کرنے والے کوگ ہم یہ الزام لگا رہے ۔انھوں نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ بی جے پی کی حمایت کریں ۔

ہم یہ نہیں دیکھتے کہ آپ ہمیں ووٹ دیا ہے یا نہیں ہم سب کی عزت کرتے ہیں اورسبھی کو ترقی کے لئے کام کرنے میں لگے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ نعرہ ہے ’’ سب کا ساتھ سب کا وکاس ‘‘ اسی کے تحت مرکزی او رریاستی حکومتیں کام کررہی ہیں ۔