کامینی صراف کی فیشن یاترا کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : فیشن کی دنیا میں نئے کلکشن کو رشناس کروانے کی غرض سے یہاں حیدرآباد میں کامینی صرافس فیشن یاترا کا 10 فروری کو صبح 10 تا 8 بجے شب ہوٹل تاج کرشنا میں انعقاد عمل میں آیا ۔ مشہور جویلرس تبارومل جویلس کے جویلری کلکشن کو پیش کیا گیا ۔ اسی دوران مائسہو ، بون بی بی ، نتاشا کپور ، سیجل مہتا ، عنبر ، لیلا ، لاچیس ، روزٹری ، پریتی پرشانت و دیگر مشہور ڈیزائنرس کے کلکشن کو پیش کیا گیا ۔ فیشن یاترا کے دوران ہینڈلومس فیشن کو بھی پیش کیا گیا ۔ بیجوکس ، پریہ چندننا ، تاڈ ، سربھی اگروال ، نیتوروپانی کی جویلری کو بھی پیش کیا گیا ۔ رینوگنیریسوال آکرشن کے انٹیرئیر ہوم ڈیکورس کو بھی پیش کیا گیا ۔ کرشمہ جین اور شکتی سلور ہاوس کے سطور ایکسیسریز کو بھی پیش کیا گیا ۔۔