کامیاب ہونے والی اہم شخصیتیں

نئی دہلی ۔ /23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) واراناسی سے وزیراعظم مودی ، رائے بریلی (یوپی) سے صدرنشین یو پی اے سونیا گاندھی ‘ترواننتاپورم (کیرالا) کے علاقہ وایاناڈ سے صدر کانگریس راہول گاندھی ، احمد نگر (گجرات) سے قومی صدر بی جے پی امیت شاہ ، لکھنؤ (یو پی ) سے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ ، مین پوری (یو پی) سے سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو ، رامپور (یو پی ) سے سماج وادی پارٹی قائد اعظم خان ،( مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال) سے پرگیہ سنگھ ٹھاکر ، پنجاب سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار بھگونت مان اور بی جے پی کے فلم اداکار سنی دیول ، مہاراشٹرا سے این سی پی کے صدر شردپوار اور ان کی دختر سپریا سولے نے کامیابی حاصل کی ۔

اقل ترین فرق سے کامیابی
نئی دہلی ۔ /23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے بھولاناتھ نے مچھلی شہر (یو پی) سے صرف 181 ووٹ سے کامیابی حاصل کی ۔ یہ معلنہ نتائج میں سے اقل ترین فرق سے کامیابی ہے ۔