کامیابی کا واحد راستہ صرف اسلام

عادل آباد۔3اکٹوبر ( فیکس) اتباع اسلام اور اشاعت اسلام لازم و ملزوم ہے ۔جہنم سے خود بچنا اور دوسروں کو بچانے کی کوشش کرنا ہمارافریضہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جناب محمد رفیق سکریٹری حلقہ جماعت اسلامی ہند اے پی و اڑیسہ نے کیا ۔ آج وہ عادل آباد میں دعوتی و تربیتی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نجات کیلئے صرف آدمی کا متقی پرہیزگار بن جانا ہی کافی نہیں ہے بلکہ انسانیت کو جہنم کی آگ سے بچانے کی کوشش کرنا بھی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود دعوتی پیغام کو عام کرنے کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیئے‘ جو اللہ کے پیغام کو چھپاتا ہے وہی ظالم ہے ۔ اللہ کے پیغام کو اللہ کے بندوں تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہر قدم پر اس کے پیغمبر کو گواہ کے طور پر کھڑا کریں گے ۔ اس اُمت کو دنیا کے دیگر لوگوں پر ۔۔۔گوراہ کھڑا کیا جائے گا جس نے اللہ کو اپنا رب اور رسولؐ کو اپنا رسولؐ اور دین کو اپنی دین تسلیم کرلیا وہ ایمان کا مزھ چکھ لیا ۔ اہل ایمان کیلئے دنیا میں ایمان سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ داعی مدعو کو دشمن نہیں سمجھنا چاہیئے ۔ اللہ تعالیٰ نے فرعون کے پاس موسیٰؑ کو روانہ کیا تو ہدایت کی کہ ان کے ساتھ نرمی سے پیش آؤ‘ مدعو سے اس طرح کا مجادلہ نہیں ہونا چاہیئے کہ وہ دین سے دور ہوجائے بلکہ اسے قریب لانے کی کوشش ہونی چاہیئے ۔ داعی کو کبھی حالات سے مایوس نہیں ہونا چاہیئے ۔ داعی کو چاہیئے کہ صبر کے ساتھ کام کرتا رہے ‘ کامیابی کا واحد راستہ ہے وہ صرف اسلام ہے ۔ قبل ازیں داعی شیخ امیر نے بزبان تلگو مخاطب کیا ۔ جناب محمد اسحاق ناظم ضلع عادل آباد نے ’’ داعی کی تصویر قرآن کی روشنی میں ‘‘ عنوان پر ملاقاتیں کی گئی ۔ بعد ازیں گروپ لیڈرس نے اپنے تجربات و مشاہدات بیان کئے ۔ محمد ندیم ارشد نے تلاوت قرآن اور ڈاکٹر سعید نے ترانہ پیش کیا ۔ عبدالجلیل ریجنل پریسیڈنٹ ایس آئی او کے علاوہ اس اجلاس میں ارکان و کارکنان حلقہ خواتین ‘ ایس آئی او اور جی آئی او کے وابستگان شریک تھے ۔ عتیق الرحمن امیر مقامی نے پروگرام کی کارروائی چلائی ۔