کولکتہ ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ان کی ٹیم بھلے ہی گوا میں منفی خبروں کی وجہ سے منظرعام پر رہی لیکن اٹلیٹیکو ڈی کولکتہ کے مشترکہ مالک اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے کہا ہیکہ کامیابی زیادہ اہم ہے۔ فرانسیسی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کھلاڑی رابرٹ پیرس کے حیران کرنے والے بیان جس میں انہوں نے ٹیم کے کوچ اینٹونیو ہبس کی جانب سے چہرہ پر مارنے کا دعویٰ کیا ہے، اس پر اظہارخیال کرتے ہوئے گنگولی نے کہا کہ اسکور شیٹ میں ٹیم کی 2-1 کی کامیابی پڑھی جائے گی اور یہی کامیابی اہم ہے۔