آپیا (ساموا) ، 10 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی باکسر گورو سولنکی (52kg) کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں آج یہاں خطابی مقابلے میں آسٹریلیائی جیک بوئن سے ہار کر سلور میڈل حاصل کئے۔ سولنکی کو بوئن کے مقابل 0-3 سے شکست ہوئی اور انھوں نے دوسرے مقام پر اکتفا کیا، جو اس مرتبہ یہ ایونٹ میں کسی ہندوستانی باکسر کا بہترین پرفارمنس ہے۔ قبل ازیں سولنکی نے فلائی 52kg سیکشن میں بنگلہ دیشی حریف روبن میاں کو جاریہ مقابلوں کے پہلے روز ہرایا تھا جو تصویر سے ظاہر ہورہا ہے۔ دیگر ہندوستانیوں میں لیچومبم بھیم چند سنگھ (49kg) اور پریاگ چوہان (64kg) سیمی فائنل مقابلوں میں ہار کر برونز میڈلس پر مطمئن ہوگئے۔ ہندوستان نے اس طرح تین تمغوں کے ساتھ اپنی باکسنگ مہم ختم کی۔