کامن ویلتھ گیمس میں ہندوستان کے 224 ایتھلیٹس کی شرکت

نئی دہلی ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گلاسگو کامن ویلتھ گیمس جوکہ 23 جولائی 3 اگست کھیلے جارہے ہیں اس کے لئے ہندوستان میں اپنے 224 ایتھلیٹس کو روانہ کیا ہے جو کہ 41 اسکواڈس میں سب سے بڑا جتھہ ہے۔ وزارت اسپورٹس نے 14 مختلف اسپورٹس کے زمروں سے 224 ایتھلیٹس کو مذکورہ مقابلوں میں شرکت کی اجازت دی ہے۔ اس کے علاوہ 90 ایسے امیدوار کوچس اور معاون عملہ بھی ہے جو گلاسگو روانہ ہورہا ہے۔ گلاسگو گیمس 17 مختلف اسپورٹس زمروں میں منعقد ہوں گے جس کیلئے 261 میڈلس موجود ہیں لیکن ہندوستان کی جانب سے صرف نیٹ بال رگبی اور ترائیتھالون میں مقابلہ کئے جائیں گے۔

سید مزمل کو 8 وکٹیں، ٹیم فاتح
حیدرآباد ۔ 11 جولائی (راست) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن سے موصولہ خبر کے بموجب سلیم نگر کے فاسٹ بولر سید مزمل نے 82 رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے چارمینار کے خلاف اپنی ٹیم کی 4 وکٹوں کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا۔ فاتح ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بناتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی۔