کراچی ۔ 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے وکٹ کیپر کامران اکمل اوراوپنرسلمان بٹ کیخلاف سخت کارروائی کا امکان ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے مسلسل نظر انداز کئے جانے پر پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ڈومیسٹک کھلاڑیوں پر بھی پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کا اطلاق ہوتا ہے ا س لئے بورڈ سلمان اور کامران یخلاف کارروائی کرسکتا ہے۔دونوں کھلاڑی قائد اعظم ٹرافی میں مصروف ہیں۔ امکان ہے کہ چار ستمبر کو احسان مانی کے بطور بورڈ چیئرمین منتخب ہونے کے بعد اس حوالے سے کوئی کارروائی سامنے آئی گی۔