اجرت مانگنے پر سونی کو مار پیٹ کر تین دن کمرے میں قید رکھا ،تحقیقات شروع
ممبئی ، 31 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سابق ہندوستانی کرکٹر ونود کامبلی اور ان کی بیوی کیخلاف مبینہ طور پر ملازمہ پر تشدد کرنے کے الزا م میں مقدمہ درج کر لیاگیاہے۔ ممبئی پولیس ذرائع کا کہناہے کہ سونی نامی ملازمہ جوکہ کامبلی کے گھر میں پچھلے دو سال سے کا م کر رہی ہے اس پر تب تشدد کیا گیا جب اس نے کام کی اجرت مانگی۔ دونوں میاں بیوی نے مبینہ طور پر ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کیا اور اسے تین دن تک کمرے میں قید کئے رکھا۔ اس معاملے باندرہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔