کاماریڈی کے 26 دیہاتوں کو آبی سربراہی کیلئے رقمی منظوری

رکن اسمبلی و گورنمنٹ وہپ گمپا گووردھن کا بیان
کاماریڈی:15؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن اسمبلی کاماریڈی و گورنمنٹ وہپ مسٹر گمپا گوردھن نے بتایا کہ کاماریڈی حلقہ میں آبی سہولتوںکی فراہمی کیلئے 26دیہاتوں کیلئے ایک کروڑ60 لاکھ 81 ہزار منظور کئے گئے ہیں۔ مسٹر گمپا گوردھن نے بتایا کہ 2013 میں پنچایت راج کے اس وقت کے وزیر جانا ریڈی آبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے منظور کردہ 3 کروڑ روپئے کے جی او کی عمل آوری کیلئے مسلسل نمائندگی کے باوجود بھی نظر انداز کیا گیالیکن موجودہ وزیر کے ٹی آرسے ایک مرتبہ نمائندگی کے ساتھ ہی 26 دیہاتوں کیلئے ایک کروڑ 60لاکھ 81ہزار روپئے منظور کیا گیا۔ جبکہ کانگریس قائدین فنڈس کی منظوری میں رکاوٹ پیدا کی اور ان کی نمائندگی پر ہی فنڈس منظور کئے جانے کے اعلانات پر افسوس کا اظہار کیا مسٹر گوردھن نے بھکنور منڈل کے بھاگے ریڈی پلی کیلئے 8لاکھ 11 ہزار، تپا پور کیلئے 8.80لاکھ، رگٹلا پلی کیلئے 8.82لاکھ، کنچرلا کیلئے 6.25لاکھ، سیتائی پلی کیلئے 4.40لاکھ، بھکنور ریلوے اسٹیشن موضع کیلئے 5.12 لاکھ، دومکنڈہ منڈل کے اوپر پلی 5.09لاکھ ،انچنور کیلئے7.69لاکھ، بی بی پیٹ ایس سی کالونی کیلئے 9.75 لاکھ، لنگو پلی کے 5.11 لاکھ،عیسیٰ نگر 4.88 لاکھ، ملکاپور کیلئے 3.86لاکھ، کاماریڈی منڈل کے پا تا نگر کیلئے 4.30لاکھ، دیون پلی کیلئے 3.87لاکھ، اگروائی کیلئے3.88لاکھ، ٹیکریال 5.13لاکھ، ماچہ ریڈی منڈل کیلئے 5.60لاکھ، ماچہ ریڈی چوراستہ کیلئے 7.16لاکھ، کنٹی تانڈہ کیلئے 9.40لاکھ، لچا پیٹ 3.68لاکھ، کتہ پلی کیلئے 5.15لاکھ، پلونچہ مری کیلئے 5.10لاکھ، رتنا گیر پلی 3.77لاکھ، اکا پور 5.14لاکھ منظور کئے گئے۔ مزید 11 دیہاتوں کیلئے فنڈس کی منظوری کا ارادہ ظاہر کیا۔ موسم گرما میں آبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے حکومت کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ مسٹر گوردھن نے دومکنڈہ ، بھکنورمنڈلوں سے وابستہ چار کسانوں کو سبسیڈی کے ٹراکٹرس کی منظوری کے چیکس بھی تقسیم کیا۔ اس موقع پر ڈی سی ایم ایس چیرمین مجیب الدین و دیگر قائدین بھی موجودتھے۔