کاماریڈی کی مسلم طالبات کو ریاستی رینک

کاماریڈی۔5 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاماریڈی کے دو مسلم لڑکیوں نے بی پی سی اور ایم پی سی میں ریاستی سطح کا رینک حاصل کرتے ہوئے کاماریڈی کا نام روشن کے علاوہ اپنے والدین کے نام کو بھی روشن کیا ہے اور یہ دونوں لڑکیاں ایک ہی کالج کے طالب علم ہے کاماریڈی سری سنداپنی جونیئر کالج کی شائستہ سمرین نے ایم پی سی میں 985 نشانات حاصل کئے شائستہ سمیرین کے والد محمد امتیاز علی نے بتایا کہ ان کی لڑکی ہر دن 18 گھنٹے پڑھ رہی تھی اور اس کی محنت ہی اس کی کامیابی کا راز ہے ۔ شائستہ سمرین کی محنت کے علاوہ والداور والدہ کا مکمل تعاون حاصل ہونے کی وجہ سے ہی اعلیٰ نشانات حاصل کرسکی جبکہ دوسری لڑکی فرحین رحمان کا تعلق بھی سنداپنی کالج سے ہی اور یہ بی پی سی میں 979 نشانات حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح کا رینک حاصل کیا۔ ان کے والدمحمد خلیل کوہنور ٹرانسپورٹ کے مالک ہے اور انہوں نے اپنی لڑکی کو ہمیشہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے ترغیب دیتی رہے جس کی وجہ سے انہوں نے بی پی سی میں 979 نشانات حاصل کرتے ہوئے ایمسٹ کی تیاری میں مصروف ہے اور اس لڑکی کا مقصد ڈاکٹر بنا ہے یہ دونوں مسلم لڑکیاں بی پی سی اور ایم پی سی میں اعلیٰ نشانات حاصل کرتے ہوئے کاماریڈی کا نام روشن کیا۔