کاماریڈی میں کل ہند مشاعرہ کا انعقاد

کاماریڈی:18؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انجمن محبان اُردو تلنگانہ کے زیر اہتمام کل ہند مشاعرہ بمقام کلاسک گولڈ شرما روڈ بوقت 9 بجے شب بصدارت سید مسکین احمد بانی انجمن منعقد ہوا۔ جس میں بحیثیت مہمان خصوصی مسٹر گمپا گوردھن ایم ایل اے و گورنمنٹ وہپ ، ایم کے مجیب الدین اقلیتی ٹی آرایس قائد، محمود حسین (نواب) نے شرکت کی ۔ ملک کے نامور شعراء سازالہ آبادی، حامد بھناولی، آغا سروش، جمیل نظام آبادی، اشفاق اصفی، ٹیپکل جگتیالی، شیخ احمد ضیاء ، جلال اکبر، شکیل سکندر نے شرکت کی۔ مشاعرہ کا آغاز مقبول احمد خان انوری کی نعت شریف سے ہوا۔ جس کو نامور شاعر ضیاء جبل پوری مرحوم نے لکھی تھی۔ اشفاق اصفی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے جبکہ کئی شعراء نے سامعین کے بار بار اصرار پر اپنی شاعری کو بار بار سنایا ۔ رحیم انور صدر انجمن ترقی اُردو نے اس موقع پر نواب صاحب کو مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ اس طرح کے مشاعروں کا سلسلہ برقرار رکھیں تاکہ نئی نسل اُردو زبان سے واقف ہو اس کی ترویج و ترقی ہوسکے۔ اس موقع پر انجمن کے دیگر عہدیداران میر مشتاق علی اُردو صحافیوں کے علاوہ سامیعن کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ مشاعرہ کا اختتام رات 2 بجے عمل میں آیا۔ واضح رہے کہ جناب رحیم انور کی تصنیف ’’احساس کا سفر ‘‘ کی رسم اجراء کے بعد یہ دوسرا کل ہند مشاعرہ ہوا ہے۔ مشاعرہ میں بحیثیت سامعین وکیل ہاشمی ، میر اں محی الدین، بدر الدین پاشاہ ،محمد طاہر قاضی، احمد عبدالحمید معزز اصحاب نے شعراء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے خوب داد و تحسین سے نوازا۔اس مشاعرہ میں محبان اُردو کی کثیر تعداد شریک تھی ۔
٭٭٭٭٭