کاماریڈی میں کئی نوجوانوں کی کانگریس میں شمولیت

کاماریڈی :12؍ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر کی قیادت میں آج کاماریڈی منڈل کے بیشتر نوجوانوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ کاماریڈ ی حلقہ کے مختلف دیہاتوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے محمد علی شبیر سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرنے پر محمد علی شبیر نے انہیں کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں شامل کرلیا ۔ اس موقع پر محمد علی شبیر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت عوام کے سامنے کئے گئے اعلانات بالخصوص تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میں ناکام ہونے پر نوجوان بڑے پیمانے پر کانگریس پارٹی کی طرف راغب ہورہے ہیں اقلیتی طبقہ کو تحفظات کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے انحراف کرنے کے علاوہ ایس سی طبقہ کو تین ایکر اراضی کی عدم فراہمی کے علاوہ دیگر اعلانات پر قائم نہ رہنے کی وجہ سے حکومت سے عوام نالاں ہے اور راہول گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارٹی مستحکم ہے آئندہ منعقد شدنی انتخابات میں کانگریس پارٹی ریاست گیر سطح پر زبردست مظاہرہ کرے گی ۔