کاماریڈی :6؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاماریڈی ضلع میں جملہ 3اسمبلی حلقہ ہے جن میں کاماریڈی ، یلاریڈی ، جکل شامل ہے ان اسمبلی حلقوں میں جملہ رائے دہندے 578050 ہے اور ان کیلئے 740 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں اور ان کیلئے 5000 ریونیو و پولنگ عہدیداروں کا تقرر عمل میں لایا گیا اور 165 مائیکرو آبزرورس مقرر کئے گئے ہیں ضلع کلکٹر مسٹر ستیہ نارائنا کی نگرانی میں جملہ پولنگ مراکز کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 188 حساس پولنگ اسٹیشنس ہے انہوں نے بتایا کہ 3 سے زائد پولنگ اسٹیشن ایک ہی مقام پر ہونے کی صورت میں مائیکرو آبزرورس کا تقرر کیا گیا ہے اور 449 طلباء کے ذریعہ ویب کاسٹنگ کی جارہی ہے اور ان کیلئے 262 بسوں اور دیگر گاڑیوں کاانتظام کیا گیا ہے آرٹی سی و دیگر ملازمین کیلئے پوسٹل بیالٹ کی سہولت بھی رکھی گئی ہے ضلع کلکٹر مسٹر ستیہ نارائنا نے رائے دہندوں سے خواہش کی کہ ووٹر سلپ کے ساتھ ایپک کارڈ یا ، 12 نمونے کوئی بھی شناختی کارڈ لاتے ہوئے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکتے ہیں پولنگ مراکز کے علاقہ میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے ۔