کاماریڈی میں سڑک حادثہ 2 افراد ہلاک

کاماریڈی ۔ 28 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے یہ واقعہ قومی شاہرا ہ 44 کاماریڈی کے بھکنور پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ سرکل انسپکٹر بھکنور وینکٹیشور رائو کی اطلاع کے بموجب کاماریڈی کے قریش برادری سے تعلق رکھنے والے محمد جانی کے تیسرے فرزند محمد طاہر کاروباری غرض سے نرسیا کے ساتھ گئے ہوئے تھے ۔ تلمڈلا سے ہوتے ہوئے کاماریڈی واپس ہورہے تھے کہ تیز رفتار اینوا گاڑی بائیک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں محمد طاہر ، نرسیا برسرموقع ہلا ک ہوگئے ۔ اطلاع کے ملتے ہی پولیس بھکنور مقام حادثہ کو پہنچ گئی اور اینوا کا تعاقب کرتے ہوئے اینوا کو پکڑ لیا۔ اس بات کی اطلاع ملتے ہی قریش برادری سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد کاماریڈی سرکاری دواخانہ پہنچ گئے ۔ محمد طاہر کاماریڈی میں نوجوانوں میں بے حد مقبول تھے ۔ پولیس بھکنور اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔