کاماریڈی میں سڑک حادثہ دو افراد ہلاک

کاماریڈی:20؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ یہ واقعہ کاماریڈی کے شابدی پور کے علاقہ میں پیش آیا۔ سب انسپکٹر دیون پلی اے نوین کمار نے بتایا کہ ماچہ ریڈی منڈل کے موضع ایلم پیٹ سے تعلق رکھنے والے تین طلباء کے ای انیل ، کے نریش، اے رمیش ہر روز ایلم پیٹ سے کاماریڈی پہنچ کر کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کررہے تھے ہر روز کی طرح آج بھی کاماریڈی میں کمپیوٹر کی کلاس میں شرکت کی اور واپسی کے دوران ان کی بائیک میں پٹرول ختم ہونے پربائیک کو ڈھکیل دیتے ہوئے پٹرول پمپ کی طرف جارہے تھے کہ حیدرآباد سے نظام آباد کی رخ جانے والی ایک تیز رفتار کار ان تینوں کو ٹکردیدی جس کے نتیجہ میں پی انیل ، کے نریش برسرموقع ہلاک ہوگئے۔ جبکہ اس حادثہ میں رمیش بری طرح زخمی ہوگیا۔ اطلاع کے ملتے ہی دیون پلی سب انسپکٹر یہاں پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا ۔ نعشوں کو بعد پنچنامہ پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری دواخانہ میں کاماریڈی منتقل کیا ۔ جبکہ اس حادثہ میں زخمی رمیش دواخانہ میں زیر علاج ہے۔ اس واقعہ کے بعد انیل اور نریش کے افراد خاندان کاماریڈی پہنچ کر زار و قطار رو پڑے اور یہ دونوں طالب علم 16 سے 18سال عمر کے تھے اور تعطیلات میں کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کررہے تھے اور ہر روز تین ساتھی بائیک پر کاماریڈی آرہے تھے ۔