کاماریڈی میں جرائم کی روک تھام میں سال حال کمی

عہدیداروںکو ایوارڈس، شویتا ریڈی کی پریس کانفرنس
کاماریڈی :27؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شویتا ریڈی نے آج یہاں پولیس ہیڈ کوارٹر میں صحافتی کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2017ء میں جرائم کی روک تھام میں پولیس کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ۔ سال 2015-16 کی بہ نسبت سال 2017ء میں پولیس کو جرائم کی روک تھام میں بہترین نتائج حاصل ہوئے ہیں ۔ پولیس کو بہترین نتائج کے حصول میں کامیابی حاصل ہونے پر ضلع کے تمام ماتحت عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایوارڈ بھی عطاء کیا ۔ ضلع ایس پی شویتا ریڈی نے بتایا کہ پولیس نے اہم سرقہ کی واردات میں 24 لاکھ روپئے ریکوری کرتے ہوئے ایک اہم کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ کاماریڈی کے بانسواڑہ کی رائس مل میں سرقہ کی واردات پیش آئی تھی اس واردات میں 24لاکھ روپئے کا سرقہ ہوا تھا پولیس نے سارقین کو سی سی ٹی وی کی مدد سے شناخت کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 24لاکھ روپئے برآمد کیا ہے جبکہ یہ رقم بینک میں تھی اور عدالت کی منظوری حاصل کرتے ہوئے 24لاکھ روپئے برآمد کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2016ء میں کاماریڈی ضلع میں قتل کی 21 وارداتیں پیش آئی تو سال 2017 ء میں 19 وارداتیں پیش آئی۔ اقدام قتل کے 7 وارداتیں 2016ء میں پیش آئی تو سال 2017ء میں 20 واردات پیش آئی ہے سرقہ کی سال 2016 میں 123 وارداتیں پیش آئی تھی اور سال 2017ء میں 46 وارداتیں پیش آئی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں جملہ 17 مقدمات آئی پی سی کی وارداتیں پیش آئی ہے پولیس نے سال 2017ء میں 39.44 فیصد ریکوریز کو انجام دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اقدا م خودکشی کی وارداتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے سڑک حادثات کے متعلق ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سال 2017ء میں 152 واقعات پیش آئے ہیں جبکہ 2016ء میں 168 وارداتیں پیش آئی تھی پولیس نے سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اور یہ کمیٹی سڑک حادثہ کے واقعہ کے پیش آنے کے بعد اس بات کا جائزہ لیتے ہوئے ایک رپورٹ پیش کی ہے اگر رپورٹ میں کوئی خامیاں پیش کی گئی تو ان خامیوں کو دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ بیشتر سڑک حادثات ، شراب نوشی کی وجہ سے ہی پیش آتے ہیں اس کا بھی جائزہ لیاجارہا ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں 313 سی سی کیمروں کی تنصیب کے ذریعہ جرائم کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے شی ٹیم کے ذریعہ خواتین کو ہراساں کے واقعات میں کمی کی گئی ہے ۔ سال 2017 ء سے شی ٹیم کے متعلق 382 درخواستیں وصول ہوئی ان میں سے 4 کیسس درج کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کاماریڈی میں نوٹ بندی کے بعد عوام کو شدید طور پر دھوکہ دہی کے ذریعہ بینکوں میں موجود رقم کو آسانی کے ساتھ حاصل کیا جارہا تھاعوام دھوکہ دہی کے ذریعہ اپنی بینک کی رقم سے محروم ہورہے تھے پولیس نے عوام میں شعور بیداری کرتے ہوئے دھوکہ دہی کے واقعات میں کمی واقع کیلئے اقدامات کرتے ہوئے عوام میں شعور بیدار کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ فیملی کونسلنگ سنٹرل کے ذریعہ میاں بیوی کے جھگڑوں کی یکسوئی کی جارہی ہے ۔ شویتا ریڈی نے بتایا کہ ضلع میں 88083 پاسپورٹ کے درخواستوں کی وصولی پر تحقیقات کرتے ہوئے پاسپورٹ آفیسر کو رپورٹ پیش کی گئی اور 50 درخواستیں زیر التواء ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ فرینڈلی پولیس کے تحت ضلع میں امن وضبط کی برقراری کیلئے ولیج لیول پولیس عہدیداروں کی خدمات اور ڈائیل 100 کی وجہ سے جرائم میں قابل لحاظ کمی ہوئی ہے ۔ اس میں عہدیداروں کا مکمل ساتھ رہا ۔ ضلع ایس پی نے بانسواڑہ سرکل انسپکٹر سرینواس کو کاماریڈی ایس ایچ او سریدھر کمار کی بہترین کارکردگی پر ایوارڈ عطاء کیا ۔ ان کے علاوہ دیگر کیسوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے عہدیداروں کو بھی ایوارڈ پیش کیا ۔ اس موقع پر ضلع ایس پی نے پروجیکٹر کے ذریعہ تمام تفصیلات کو واقف کرانے کے علاوہ عوام میں شعور بیداری کیلئے ترتیب دئیے گئے کیلنڈر کی رسم اجرائی انجام دی ۔