کالے پتھر میں خاتون کی خودسوزی

حیدرآباد 31 اکٹوبر (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ کا لا پتھر میں ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس وقت وہ اپنے مکان میں اکیلی تھی اور اندر سے دروازہ بند کرنے کے بعد یہ انتہائی اقدام کیا ۔ ایڈیشنل انسپکٹر کالا پتھر پولیس اسٹیشن مسٹر ٹی سریناتھ ریڈی نے بتایا 48 سالہ انا پور لکشمی بائی جو موچی کالونی علاقہ کے ساکن شیوا کمار کی بیوی تھی ۔ اس نے آج انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کرلی ۔ یہ خاتون گذشتہ ایک ہفتہ سے خرابی صحت سے پریشان تھی اور اس کی کوئی اولاد بھی نہیں ہوئی تھی۔ شیوا کمار اور اناپور لکشمی بائی کی شادی 25 سال قبل ہوئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ پڑوس میں رہنے والی ایک رشتہ دار خاتون نے دیکھ کر پولیس کواطلاع دی ۔ پولیس کالا پتھر مصروف تحقیقات ہے۔