کالے دھن پر حکومت کا ادعا مسترد : سی پی آئی ایم

نئی دہلی ۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم نے مبینہ طور پر پیراڈائز پیپرس میں افشاء کو اہم قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کے نوٹوں کی تنسیخ کے اقدام سے کالے دھن کی تعدیل ہوجانے کا مرکزی حکومت کے دعوے کو بکواس قراردیتے ہوئے مسترد کردیا۔ پارٹی کے سابق جنرل سکریٹری پرکاش کرت نے کہا کہ مرکزی حکومت کا دعویٰ کہ یہ کالے دھن سے جنگ کررہی ہے، بکواس ہے۔ پیراڈائز پیپرس کے افشاء سے ان کے دعوے کی حقیقت ظاہر ہوگئی ہے۔ نوٹوں کی تنسیخ سے ملک کی معیشت تباہ ہوگئی لیکن کوئی کالادھن باہر نہیں آسکا جس سے صرف ہندوستانی عوام کو مصائب کا شکار بنایا گیا۔ سی پی آئی ایم کے ترجمان پیپلز ڈیموکریسی کے اداریہ میں پرکاش کرت نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔