کالی مرچ کڑھائی

اجزاء: چکن آدھا کلو ۔ لیمو کا رس دو سے تین کھانے کے چمچے ۔ ہری مرچ ‘ تین سے چار عدد ۔ ہری پیاز کے پتے (کترے ہوئے) دو سے تین کھانے کے چمچے ‘ ہرا دھنیا (کترا ہوا) دو کھانے کے چمچے ۔ دہی ایک کپ ‘ ادرک لہسن پیسٹ ‘ دو کھانے کے چمچے ۔ گرم مسالہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ ۔ نمک حسب ذائقہ ۔ کٹی کالی مرچ ‘ دو چائے کے چمچے ۔ مکھن ‘ چار کھانے کے چمچے ‘ تیل ‘ دو کھانے کے چمچے ‘ زیرہ (بھنا اور کٹا ہوا) ایک چائے کاچمچہ کریم ‘ آدھا کپ کوئلہ ‘ ایک عدد ۔
ترکیب : ایک پین میں تیل گرم کر کے چکن کے ٹکڑے ڈالیں اور ساتھ ہی لہسن ادرک پیسٹ بھی شامل کر دیں ۔ پانچ سے چھ منٹ تک فرائی کریں اور پھر اس میں نمک ‘ کٹی ہوئی کالی مرچ کٹا ہوا زیرہ اور دہی شامل کرکے ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ پانی خشک ہوجائے ۔ اب گرم مسالہ پاوڈر ‘ ہرا دھنیا ‘ ہری پیاز ‘ لیموں کا رس اور کریم شامل کر کے دو سے تین منٹ پکنے دیں ـ آخر میں کوئلے کا دھواں دیں ۔ پھر سرونگ ڈش میں نکال کر اوپر ذراسی کالی مرچ چھڑکیں اور کریم سے گارنش کر کے نان کے ہمراہ پیش کریں ۔