کالیشورم پراجکٹ کا تفصیلی معائنہ

کاموں میں سرعت لانے عہدیداروں کو چیف منسٹر کی ہدایت

کریم نگر ۔ یکم / جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نئے سال کے پہلے دن تلنگانہ سی ایم کے سی آر کالیشورم میں زیرتعمیر پراجکٹ کے تحت تعمیر کئے جارہے میڈی گڈہ بیاریج کا انہوں نے معائنہ کیا ۔ حیدرآباد سے ہیلی کیاپٹر کے ذریعہ جے شنکر بھوپال میں ضلع مہادیو پور منڈل میڈی گڈہ کو پہنچنے پر سی ایم کا استقبال ضلع کلکٹر وی وینکٹیشورلو چیف انجنیئر تلا وینکٹیشورلو نے کیا ۔ بعد ازاں بذریعہ کار بیاریج کے پاس پہنچ کر معائنہ کیا اور کام کس مرحلہ میں اس کا جائزہ لیا ۔ پھر سی ایم نے نقشہ و تصویروں کے ذریعہ مشاہدہ کیا اور عہدے داروں ایل ایم ٹی ادارے سے بات چیت کی اور عہدیداروں نے سی ایم کو واقف کراتے ہوئے کہا کہ کاموں میں سرعت کرنے کی وجہ سے پانی کے بہاؤ سے دقت پیش آرہی ہے ۔ جس پر سی ایم نے بیاریج کے بلاک 4 پہنچکر مشاہدہ کیا جہاں تعمیر میں ہورہی تاخیر سے واقفیت حاصل کی ۔ سی ایم نے کنٹراکٹر کے ساتھ بات چیت کی اور بیاریج کا ابتدائی سطح سے جائزہ لیا اور سی ایم کے ہمراہ عہدیداروں کے ساتھ کنٹراکٹر سی ایس جوشی ڈی جی پی مہندرا ریڈی سی ایم سکریٹری سمیتا سبھروال جی راجیشور انجنیئر اور اعلیٰ عہدیداران اور ارکان اسمبلی بھی شریک تھے ۔