کاماریڈی میں افتتاحی تقریب، ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کا خطاب
کاماریڈی :17؍اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کالیشورم کے پانی سے متحدہ ضلع کو آبی سہولتیں فراہم کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر بھاری آبپاشی مسٹر ہریش رائو کاماریڈی کے قومی شاہراہ پر واقع ہوٹل کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دور میں شروع کردہ آبپاشی کے کاموں کو تکمیل کرنے کی غرض سے کاموں میں تیزی پیدا کی گئی ہے ۔ سری رام ساگر پراجیکٹ سے مکمل طور پر آبی سربراہی نہیں ہورہی ہے لیکن کانگریس کے دور میں کاماریڈی ، یلاریڈی اسمبلی حلقوں کو آبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پیاکیج نمبر 82 کا آغاز کیا تھا لیکن ٹی آرایس اقتدار پر آنے کے بعد ان کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے نا ممکن اسکیم کو چیف منسٹر نے ازسر نو تعمیر کے دوبارہ شروع کیا ہے آئندہ 6ماہ میں کالیشورم کا پانی نظام ساگر کو پہنچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے اور سری رام ساگر کے ایاکٹ کے تحت واقع کسانوں کو یک آخری خشک سالی ہوگی اور سری رام ساگر کے پانی سے آخری ایاکٹ تک پانی پہنچانے کیلئے حکومت کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں مہاراشٹرا میں دو دن سے ہورہی بارش کے سبب سری رام ساگر پراجیکٹ میں بڑے پیمانے پر پانی پہنچ رہا ہے ۔سری رام ساگر پراجیکٹ سے پانی کی سربراہی کے مسئلہ کو لیکر کانگریس قائدین کسانوں کو یکساتے ہوئے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن خدا نے ہم پر مہربان ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دور میں سری رام ساگر پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے 37سال کا وقفہ گذرنے کے باوجود بھی یہ پراجیکٹ ابھی تک مکمل نہیں ہوسکالیکن چار سالوں میں کالیشورم کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے اور 37 لاکھ ایکر کو آبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہے۔ کالیشورم سے پانی سربراہ کی صورت میں کاماریڈی کا علاقہ سرسبز و شاداب ہوجائے گا سدی پیٹ ، کاماریڈی سرحد پر ہونے کی وجہ سے تیزی کے ساتھ ترقی کررہے ہیں اس موقع پر وزیر زراعت مسٹر پوچارام سرینواسر یڈی نے کہا کہ آئند ہ دسہرہ تک کاماریڈی میں کلکٹر ، ایس پی آفس کی تعمیر مکمل ہوگی ۔مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی نے کہا کہ فلاحی اسکیمات کی انجام دہی میں تلنگانہ ملک گیر سطح پر سرفہرست ہے اور عوام کی بینائی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کنٹی ویلگو اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے ۔غریب اور متوسط طبقہ کو فائدہ حاصل ہوگا۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل ، گورنمنٹ وہپ گمپا گوردھن ، کلکٹر ستیہ نارائنا ، ڈی سی ایم ایس چیرمین ایم کے مجیب الدین کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے ناگیشور رائو اور تلگودیشم کے ایس راملو نے ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کرنے پر ہریش رائو نے ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے پارٹی کھنڈوا پہنایا۔