کالنگا فنکشن ہال میں آج ہینڈی کرافٹ نمائش کا آغاز

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : کالنگا فنکشن ہال روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز میں 7 تا 10 جون کے درمیان چار روزہ ہینڈی کرافٹیڈ آرٹ ورک پر مشتمل نمائش منعقد ہوگی ۔ جس میں جیویلری ، فٹ ویر اور دیگر اشیاء نمائش کے ساتھ ساتھ فروخت کے لیے بھی رکھی جائیں گی ۔ نمائش کے اوقات کار صبح 9 تا 9 بجے شب مقرر ہیں جہاں ایک ہی چھت تلے تمام اشیاء دستیاب رہیں گے ۔ نمائش کا ٹائیٹل روشیکامدھوری لائف اسٹائیل رکھا گیا ہے ۔ مسز سنیہا چودھری منیجنگ ڈائرکٹر آف ایس وی آر ٹراویلس نے نمائش کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ممتاز و معروف فیشن لایزائنر جوزف سندر اور لالنا فاونڈیشن این جی او کی بانی مسز مادھوی اور دیگر موجود تھے ۔ نمائش میں ہینڈی کرافٹ کی اشیاء مختلف علاقوں جیسے دہلی ، کولکتہ ، چینائی ، بنگلور ، پونے ، راجستھان کے علاوہ آندھرا پردیش کے خصوصی طور پر تیار کردہ اشیاء دستیاب رہیں گے ۔۔