کالج میں ریاگنگ کرنے طالبہ کی جھوٹی اطلاع سے سنسنی

حیدرآباد /6 اگست ( سیاست نیوز ) گن فاؤنڈری نظام کالج کی طالبہ نے اپنے سینئیر کی جانب سے ریاگنگ اور ہراساں کرنے کا دعوی کرتے ہوئے عابڈ پولیس میں شکایت کروائی ۔ ڈگری سال دوم کی طالبہ راجیشوری نے آج کنٹرول روم 100 پر ایس ایم ایس روانہ کرتے ہوئے اپنے کالج کے سینئر راج شیکھر کی جانب سے ہراساں کئے جانے کے سبب خودکشی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا ۔ جس کے بعد عابڈس پولیس فوری حرکت میں آگئی اور لڑکی کا پتہ لگاتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا ۔ عابڈس پولیس کی جانب سے ایس ایم ایس کے ذریعہ کنٹرول روم کو شکایت درج کروانے کی وجہ کا پتہ لگانے پر اس نے بتایا کہ اپنے سینئر راج شیکھر نے دو دن قبل کالج کو اسکرٹ پہن کر آنے پر اعتراض کیا اور اس کی بے عزتی کی تھی ۔ راج شیکھر کی اس حرکت کو لیکر دونوں گروپس میں معمولی جھگڑا ہوا اور پولیس اسٹیشن میں دونوں فریق پہونچ گئے ۔ جہاں پر ان کی تصویر کشی کرنے والے فوٹو گرافرس کو زدوکوب کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ راجیشوری نے اپنے سینئیر کے خلاف تحریری شکایت درج کرانے سے انکار کردیا ۔ اس سلسلے میں ربط پیدا کئے جانے پر انسپکٹر عابڈس مسٹر کے سرینواس نے بتایا کہ ریاگنگ کی اطلاع غلط ہے اور لڑکی کی ریاگنگ نہیں کی گئی تھی۔