کالج میں حجاب کا تنازعہ

منگلورو ۔ /29 جون (سیاست ڈاٹ کام) طلبہ کے ایک گوشے نے سینٹ اینس کالج انتظامیہ کی جانب سے حجاب پہننے کی اجازت نہ دینے پر طلباء کے ایک گوشے کی جانب سے احتجاج کیا گیا ۔ انتظامیہ نے طلباء سے کہہ دیا ہے کہ مقررہ ڈریس کوڈ پر عمل آوری ضروری ہے ۔ کالج کے احاطہ میں طلباء کے گروپ نے جس کا تعلق فرنٹ آف انڈیا سے ہے کالج کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ وہ سرپوش پہننے کے حق سے محروم کردینے کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔