کالا پتھر اور تکارام گیٹ علاقوں میں دو افراد کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : کالا پتھر اور تکارام گیٹ پولیس حدود میں دو افراد نے خود کشی کرلی ۔ ایک نے خود کشی نوٹ چھوڑ دیا جب کہ دوسرا قرض کے بوجھ سے پریشان تھا جس نے حالیہ دنوں بھائی اور بہن کی شادی کے بعد قرض میں مبتلا ہوگیا تھا ۔ کالا پتھر پولیس کے مطابق 18 سالہ شیخ بابر جو بشارت نگر علاقہ کے ساکن شیخ علی حسین کا بیٹا تھا پیشہ سے ہوٹل میں ملازمت کرتا تھا ۔ وہ اڑیسہ کا متوطن تھا ۔ کل رات اس نے پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ اس نے خود کشی نوٹ میں اپنے موت کا خود کو ذمہ دار بتایا ہے اور خود کشی کرلی ہے ۔ تکارام گیٹ پولیس کے مطابق 30 سالہ نرسمہا جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ اس نے حالیہ دنوں اپنے بھائی اور بہن کی شادی کی تھی اور اڈہ گٹہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ شادیوں کے بعد وہ قرض میں مبتلا ہوگیا تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات خود کشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

بنجارہ ہلز اور لنگر حوض میں دو لڑکوں کی پانی میں گرنے سے موت
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : بنجارہ ہلز اور لنگر حوض حدود میں دو کمسن لڑکے مشتبہ طور پر پانی میںگر کر ہلاک ہوگئے ۔ ایک کی نالے میں گرنے سے اور دوسرے کی پانی کے سمپ میں گرنے سے موت ہوگئی ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق ساڑھے تین سالہ عبدالرضوان جو شیخ پیٹ علاقہ کے ساکن عبدالرحمان کا بیٹا تھا کل شام سے لڑکا پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا جو آج شام ایک نالے سے مردہ حالت میں دستیاب ہوا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی عوام اور ابتدائی تحقیقات کے بعد پتہ چلا ہے کہ لڑکا جو نالے کے قریب کھیل رہا تھا کھیل کے دوران نالے میں گر کر ہلاک ہوگیا ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 5 سالہ سائی کمار جو لنگر حوض کے ساکن ملیش یادو کا بیٹھا تھا ۔ سائی کمار کھیل کے دوران 2 جون کے دن سمپ میں گر گیا تھا ۔ تاہم اس لڑکے کو فوری طور پر پانی سے نکال لیا گیا تھا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔