کالاڈیرہ میں سرقہ کی سنگین واردات

حیدرآباد ۔ 30 اگست (سیاست نیوز) ملک پیٹ کے علاقہ کالاڈیرہ میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی جہاں نامعلوم افراد نے مکان کا قفل توڑ کر تقریباً 50 تولہ سونا اور ایک لاکھ روپئے نقد رقم کا سرقہ کرلیا۔ ایڈیشنل انسپکٹر چادرگھاٹ مسٹر دیراوت حسین نے بتایا کہ رحمن خان نامی شخص کے مکان میں یہ واقعہ پیش آیا جو کالاڈیرہ علاقہ میں رہتے ہیں۔ وہ آج اپنے افراد خاندان کو ایرپورٹ سے لانے کیلئے گئے تھے اور جب واپس ہوئے تو انہیں مکان میں سرقہ کا علم ہوا۔ نامعلوم افراد نے تقریباً 8.30 تا 9.30 بجے کے درمیان قفل توڑ کر سرقہ کرلیا۔ پولیس چادرگھاٹ مصروف تحقیقات ہے۔