کاغذ نگر۔ /17جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عالمی یوم خون کا عطیہ کے مقوع پر کاغذ نگر کے نوجوان مسٹر ارلہ سنیل کو ضلع عادل آباد میں ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر بساویشوری کے ہاتھوں بسٹ بلڈ ڈونر ایوارڈ عطاء کیا گیا۔ موصوف انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ2003ء سے غریب اور ضرورتمند مند مریضوں کو خون کا عطیہ دیتے آرہے ہیں۔ انہیں خون کا عطیہ دے کر مریض کی جان بچانے میں انتہائی خوشی محسوس ہوتی ہے۔ ان کے بے لوث خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر بسٹ بلڈ ڈونر ایوارڈ اور توصیف نامہ سے نوازا گیا جو ان کے لئے باعث فخر ہے۔اس موقع پر انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے اراکین نے انہیں مبارکباد دی۔