کاغذ نگر۔/20 ڈسمبر،(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر کے میونسپل وارڈس نمبر 3،8،17، 20 کے علاوہ دوسرے میونسپل وارڈس میں آج ریاستی حکومت کی جانب سے دسہرہ تہوار کے مستحق خواتین میں مفت ساڑیوں کی تقسیم میونسپل کونسلرس کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ میونسپل کونسلر شیخ جانی، محترمہ جیوتی، محترمہ شہناز بیگم، شبیر حسین، ایس سرینواس کونسلرس کے ہاتھوں خواتین میں ساڑیوں کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر سرکاری ملازمین بھی موجود تھے۔