کاغذنگر ۔ یکم ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسٹر جلگاؤں نارائن راؤ سرکل انسپکٹر آف پولیس کاغذ نگر کی اطلاع کے بموجب کاغذ نگر کے محلے نوگاؤں بستی میں شام کے پانچ بجے پلی بھیمیا کے مکان میں چوری ہوگئی ۔ مکینوں کی غیرموجودگی میں چور ملیا کے مکان میں داخل ہو کر الماری میں رکھے زیورات اور نقد پندرہ سو روپئے چرانے میں کامیاب ہوگیا پلی بھیمیا نے فوری پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروانے سے چور کو فوری حراست میں لے لیا گیا اور اس کے قبضے سے زیورات اور نقد رقم بھی حاصل کرلی گئی ۔