نکسلائیٹس کی جانب سے روپوش کئے جانے ایس پی و ڈی ایس پی کا انکشاف
کاغذنگر 11 ؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذنگر سے 30 کیلو میٹر کی دوری پر نکسلائیٹس کی جانب سے دفن کیا گیا کارتوس کا ذخیرہ پولیس کو برآمد ہوا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے کاغذنگر سے 30 کلو میٹر کی دوری پر واقع آگر گوڈا پیدا واگو کے قریب کئی سال قبل نکسلائیٹس کی جانب سے زمین میں دفن کیا گیا کارتوس کا ذخیرہ برآمد ہوا ہے ۔ کاغذنگر ڈی پی ایس ممبیا نے مقامی اخباری نمائندوں کے روبرو نکسلائیٹس کی جانب سے کئی سالوں قبل جنگل کے علاقوں میں دفن کیا گیا کارتوس کا ذخیرہ مقامی اخباری نمائندوں کے روبرو پیش کیا ۔ بعدازں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ملاریڈی نے کہا کہ انتخابات کے پیش نظر ڈی ایس پی کی جانب سے پٹرولنگ اور تلاشی مہم اور ڈاگ اسکارڈ کی جانب سے تلاشی کے دوران کئی سالوں قبل نکسلائیٹس کی جانب سے زمین میں دفن کئے گئے تین بندوق ‘ 2 گرینائیڈ ‘ 38 خالی کارتوس ‘ 14 سنگل کارتوس اور 3 میکانزم برآمد ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام کارتوس کے ذخیرہ کو برآمد کرتے ہوئے کیس رجسٹرکیا گیا ‘ اور اطراف و اکناف کے علاقوں میں تلاشی مہم میں شدت پیدا کر دی گئی ہیں ۔