کاغذ نگر ۔ 24 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : کاغذ نگر مستقر کے کاپو واڈا محلہ میں آج 24 مارچ ہفتہ کے صبح کے اوقات میں کاغذ نگر ڈی ایس پی پی سمبیا اور سرکل انسپکٹر آف پولیس رورل پرساد اور ٹاون سرکل انسپکٹر وینکٹیشور راؤ کی زیر نگرانی میں عملہ کاپوواڈا کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر اپنے مکانات میں رکھے گئے موٹر گاڑی کی تفصیلی انکوائری اور معائنہ کرتے ہوئے موٹر سیکلوں اور آٹوؤں کے پیپرس نہ رہنے پر سخت کارروائی کرتے ہوئے پولیس حراست میں لے لیا گیا ۔ اس موقع پر بھاری تعداد میں پولیس عملہ اور سب انسپکٹر آف پولیس بھی موجود تھے ۔۔