کاغذ نگر ۔ /29 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر میں کپاس سے بھری ہوئی ویان الٹ جانے پر دو افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ اختلاف کے بموجب کاغذ نگر سے 2 کیلو میٹر کی دوری پر بھٹ پلی علاقہ میں کپاس سے بھری ہوئی بولیرو ویان اچانک الٹ جانے پر ویان میں موجود دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ ویان حادثہ میں شدید زخمی دو افراد کو مقامی لوگوں کے تعاون سے کاغذ نگر کے خانگی دواخانہ میں شریک کیا گیا اور دونوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہیں ۔
سڑک حادثہ میں ایک ہلاک ، 2 زخمی
پرگی ۔ /29 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دو شدید زخمی ہونے کا واقعہ پرگی پولیس اسٹیشن کے حدود میں رات 8 بجے پیش آیا ۔ پولیس پرگی تفصیلات کے مطابق پرگی سے جانے والا آٹو رانگایو گیٹ کے قریب نامعلوم گاڑی نے آٹو کو ٹکر دیا جس سے پوڈور منڈل سمن گرتی کا رہنے والا جنگایا 35 سالہ ہلاک ہوگیا ۔کشٹایا 40 سالہ ، چندریا 45 سالہ شدید زخمی ہونے پر پرگی سرکاری دواخانہ منتقل کیا ۔ علاج کے بعد حیدرآباد دواخانہ کو منتقل کیا گیا ۔ پرگی پولیس ایس آئی کرشنا کیس کرلے کر دریافت کررہی ہے ۔