ایس پی ایم فیاکٹری کوارٹرس میں رہنے والوں کو 3 مہینے مہلت دینے کا مطالبہ
کاغذ نگر 4 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور پیپر ملز کے دوبارہ احیاء کے ساتھ ہی کمپنی کے مالکین کی جانب سے کوارٹرس کو خالی کرانے کیلئے نوٹس کی اجرائی عمل میں آنے پر ایس پی ایم فیاکٹری کوارٹرس میں رہنے والوں میں بے چینی پائی جارہی ہے اور فیاکٹری مالکین کی جانب سے وقت نہ دینے ایس پی ایم فیاکٹری میں رہنے والے لوگوں کو فوراً کوارٹرس خالی کرنے کے لئے نوٹس کی اجرائی عمل میں آئی۔ جس دن سے سرپور پیپر ملز کے ڈی ٹائپ کوارٹرس کو فوراً خالی کرنے کی نوٹس جاری ہوئی اُس وقت سے ایس پی ایم فیاکٹری کے کوارٹرس میں رہنے والے افراد کی نیند حرام ہوگئی ہے۔ اس سلسلہ میں آج ڈاکٹر پی ہریش راؤ کی نگرانی میں ایس پی ایم فیاکٹری کوارٹرس میں رہنے والے اور خصوصاً مسلم خواتین کی جانب سے کاغذ نگر آر ڈی او آفس کے روبرو احتجاج کرتے ہوئے کم از کم 3 مہینے کی مہلت دینے کا مطالبہ کیا گیا کیونکہ فیاکٹری ملازمین اور فیاکٹری مالک کی جانب سے اچانک کوارٹرس کو خالی کروانے پر عوام اور خواتین نے احتجاج کیا۔ بعدازاں آر ڈی او آفس سپرنٹنڈنٹ لنگا مورتی کو مسلم خواتین نے ایس پی ایم فیاکٹری کوارٹرس میں 3 مہینے تک رہنے کے لئے تحریری طور پر یادداشت پیش کی گئی۔ اس موقع پر عوامی نمائندے بھی موجود تھے۔