کاغذ نگر میں صفائی کے ناقص انتظامات

کاغذ نگر ۔ 2 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذ نگر مدہول جنرل باڈی اجلاس اور ماہانہ اجلاس کاغذ نگر میونسپل چیرپرسن محترمہ سی پی ودیاواتی کی صدارت میں 31 مئی کے روزہ انعقاد عمل میں آیا ۔ اس اجلاس کی کارروائی انچارج کمشنر میونسپل رمیش بابو نے چلائی ۔ اس اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں وائس چیرمین میونسپل محمد صدام حسین ، کونسلر شیخ جانی میاں ، کونسلر عبدالرحیم ، معاون رکن کیشور ، کونسلر محمد نظام الدین ، کونسلر محترمہ دیپا ، کونسلر محترمہ وسیم النساء بیگم کے علاوہ متعلقہ عہدیداران اور کونسلرس کی تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر رمیش بابو نے میونسپل کا ماہانہ جنرل باڈی اجلاس کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل آفس کے موجودہ 28 وارڈس کے عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی کاموں کو انجام دینے میں تعاون کرنے کی اپیل کی ۔ وائس چیرمین میونسپل کاغذ نگر محمد صدام حسین نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے میونسپل آفس عہدیداروں اور ملازمین کے عہدوں خالی ہیں اور کچھ دوسرے مقامات پر عارضی طور پر کرتے ہوئے تنخواہ کاغذ نگر میونسپل آفس سے حاصل کررہے ہیں ۔ اس لے تمام لوگوں کو عارضی کو منسوخ کرتے ہوئے خالی عہدوں پر تقررات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ کونسلرس محترمہ سجتا ، کونسلر محترمہ ودیا کونسلر جیوتی نے میونسپل عہدیدراوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے صاف صفائی کا ناقص انتظامات ہیں ۔ جس کی وجہ سے آنیو الے موسم برسات میں بیماریوں میں اضافہ ہوگا اور عوام کو نقصانات ہونے کے امکانات روشن ہیں اس لئے میونسپل حدود میں صاف صفائی کے انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں بحث و تکرار ہوئی اس موقع پر مختلف ایجنڈا پر بھی بحث و تکرار ہوئی اور ملازمین پر کونسلرس کی ناراضگی دیکھی گئی ۔