کاغذ نگر میں جشن تلنگانہ جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

کاغذ نگر 3 جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)انچارج کلکٹر ضلع عادل آباد کے احکامات کے مطابق کاغذ نگر میں جشن تلنگانہ نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا مختلف سرکاری دفاتر میں ذمہ داران نے پنی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے کاغذ نگر کے عوام ،مرد و خواتین اور طلباء کو جشن تلنگانہ میں مصروف رکھا ۔ مسٹر ایشور یا تحصیلدار کاغذ نگر شریمتی پدما جا ڈپٹی تحصیلدار جناب رفعت اللہ آر آئی کاغذ نگر ،مسٹر رگھو ایم پی ڈی او کاغذ نگر مسٹر کمار سوامی میونسپل کمشنر کی نگرانی میں مختلف ریالیوں کا اہگمام کیاگیا۔ یہ ریالیںاشہر کی مختلف شاہراہوں سے گذرتی ہوئی سرکاری دفاتر پہنچی ۔ کاغذنگر کے تمام میونسپل وارڈس میں بھی جشن تلنگانہ کا اہتمام کیا گیا۔ انسانی زنجیر بنائی گئی ۔ خواتین کیلئے میوزیکل چیر ،کھوکھ نوجوانوں کے کیلئے کبڈی ،والی بال کے مقابلے منعقد کئے گئے اور انہیں انعامات سے نوازا گیا کاغذ نگر کی اہم شاہراہوں اور چورستوں پر تلنگانہ ریاست کے پہلے چیف منسٹر و بانی تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی فلکیاں لگائی گئیں ۔ برقی قمقموں سے شہر کو سجایا گیا ۔مسٹر کشور کمار جے اے سی کنوینر اور مسٹر گھن پور مرلیدھر کی نگرانی میں اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد کے روبرو دھوم دھام پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر طلباء ،سرکاری ملازمین غیر سرکاری ملاممین اور نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ اور خوشی میں رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا پٹاخہ چھوڑے گئے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ 2 جون کی صبح تمام سرکاری دفاتر پر قومی پرچم لہرایا گیا ۔ یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر جوش و خروش اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک دوسرے کو گلے مل کر مبارکباد دیتے ہوئے دکھا گیا ۔