کاغذ نگر میں آبکاری عہدیداروں کے بڑے پیمانے پر دھاوے

کاغذ نگر ۔ 10 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : کاغذ نگر مستقر کے اندر مارکٹ کے علاقہ میں بڑے پیمانے پر انفورسمنٹ آبکاری عہدیداروں کے دھاوے کیے جانے پر مقامی عوام اور رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے برہم ہو کر احتجاج کیا ۔ تفصیلات کے بموجب آج کاغذ نگر مارکٹ کے علاقہ میں ایک دکان پر غیر قانونی طور پر گڑ کی منتقلی اور سپلائی کرنے کی اطلاع ملنے پر انفورسمنٹ سرکل انسپکٹر آبکاری عادل آباد راکیش اور کاغذ نگر آبکاری سرکل انسپکٹر محترمہ منگا کی زیر نگرانی غیر قانونی طور پر گڑ کی منتقلی کرنے والی لاری پر دھاوا کرنے پر دکانداروں نے آبکاری عہدیداروں کو گڑ کی منتقلی کرنے اجازت کے پیپر نہ بتانے پر آبکاری عہدیداروں نے لاری کو ضبط کرتے ہوئے معائنہ کررہے تھے کہ اس کی اطلاع ملتے ہی مقامی رکن اسمبلی کونیرو کونپا اور اور ٹی آر ایس پارٹی میناریٹی صدر محمد ذاکر شریف اور سرپنچ سید خضر حسین اور کونسلر گریش نے آبکاری عہدیداروں کی من مانی اور گڑ کی منتقلی کرنے کی اجازت دینے کے باوجود آبکاری عہدیداروں کی جانب سے دوکانداروں کو پریشان کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے رکن اسمبلی کونیرو کونپا آبکاری عہدیداروں پر برہم ہوگئے اور مارکٹ علاقہ میں ٹرافک کا نظام درہم برہم ہوگیا ۔ رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے متعلقہ آبکاری عہدیداروں سے کہا کہ لائسنس اور گڑ کو فروخت کرنے والوں کو اور اجازت حاصل کرنے والوں کو پریشان کرنا ٹھیک نہیں ہے اور ڈیوٹی کے دوران من مانی کرنے والوں کے خلاف اعلیٰ عہدیداروں سے شکایت کرتے ہوئے کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا ۔ اس کی اطلاع ملتے ہی سرکل انسپکٹر آف پولیس وینکٹیشور اور ایس آئی پربھاکر ریڈی نے جام ٹرافک کو بحال کرتے ہوئے راستہ میں موجود ہجوم کو ہٹایا ۔۔